گستاخی واقعات ملکی امن تباہ کرنے کی گہری سازش‘ اتحاد اہل سنت 

گستاخی واقعات ملکی امن تباہ کرنے کی گہری سازش‘ اتحاد اہل سنت 

  

ملتان (سٹی رپورٹر) اتحاد اہل سنت کے رہنماؤں قاری محمد حنیف جالندھری،علامہ فاروق خان سعیدی،میاں آصف محمود اخوانی،محمد ایوب مغل،علامہ خالد محمود ندیم،سلطان محمود ملک،علامہ محمد زبیر صدیقی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا اور سر بازار مقدس ہستیوں کی توہین کی جارہی ہے۔یہ سلسلہ تاحال وقفے وقفے سے جاری ہے صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔پاکستان میں بڑی جدو جہد کے بعد ہم آہنگی قائم ہوئی اور فرقہ وارانہ مسئلہ ختم ہو۔ ختم نبوت(بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

 کا تحفظ اور صحابہؓ کی عزت کاتحفظ ہماری زمہ داری ہے۔حکومت کی یہ آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کو روکے۔حکومت آئین اور قانون کی پیروی نہ کرنے کے جرم کی مرتکب ہورہی ہے۔کراچی اسلام آباد اور لاہور میں امت مسلمہ نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔24 ستمبر بروز جمعرات گھنٹہ گھر سے چوک کچہری تک پرامن مارچ ہوگا اور کچہری چوک پر پر امن جلسہ عام ہوگا۔جب حکومت اپنی زمہ داری ادا نہیں کرتی تب لوگوں سڑکوں پر نکلتے ہیں۔جن لوگوں نے مقدس ہستیوں کی توہین کی ان کو سخت سزادی جائے جو ملک چھوڑ کر جاچکے انکو واپس لایا جائے۔فرانس اور سویڈن میں قرآن مجید اور آقا دو جہاں کی توہین کی جارہی ہے۔حکومت اقدامات کرے اور عالمی قانون بنوائے کہ کسی نبی یاآسمانی کتاب کی توہین نہ کرے۔ہم ایسی پالیسی کی مزمت کرتے ہیں جس سے ہمارے احتجاج کو ایوانوں تک پہنچانے سے روکا جارہا ہے۔انہون نے مزید کہا کہ حکومت ہماری آواز دبانے کی کوشش نہ کرے بلکہ گستاخی کرنے والوں کوسزا دینے میں کردار ادا کرے۔ گستاخی اور توہین ہمارے ملک کوتباہ کرنے کی کوشش ہے اور ہم اس سے بچانے کی جدو جہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا موس رسالت، صحابہ کرام واہل بیت ؓ کا تحفظ ملی، قومی و دینی فریضہ ہے ہم اپنے بنیادی عقائد پر حملے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے ملتان میں اہلسنت بریلوی، اہلسنت دیوبندی،جماعت اسلامی اور اہل حدیث پر مشتمل ایک اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔ جس کے سرپرست اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری، کنونیئر علامہ فاروق خان سعیدی، نائب کنونیئر محمد ایوب مغل،ڈپٹی سیکرٹری علامہ خالد محمود ندیم، رابطہ سیکرٹری علامہ محمد زبیر صدیقی منتخب کیے گئے ہیں کراچی میں تحفظ ناموس رسالت دفاع صحابہ و اہل بیتؓ ریلی میں لاکھوں افراد شریک ہوئے اور لاہور میں بڑی ریلی ہوئی۔ اسی طرح ملتان میں اتحاد اہل سنت کے زیر اہتمام 24 ستمبر بروز جمعرات دن 2 بجے،چوک گھنٹہ گھر تا کچہری چوک پُرامن تحفظ ناموس رسالت  دفاع صحابہ و اہل بیتؓ مارچ ہوگا۔ جس کی قیادت اہل سنت بریلوی، اہل سنت دیوبند،جماعت اسلامی،اور اہل حدیث،وکلا اور تاجر نمائندے کریں گے۔ بالخصوص مفتی منیب الرحمن، قاری محمد حنیف جالندھری،  صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی،علامہ فاروق خان سعیدی،مفتی محمد عثمان پسروری،محمد زبیر صدیقی، محمد ایوب مغل،علامہ سید خالد محمود ندیم،راو محمد ظفر، میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، علامہ عبد الرحیم گجر،تاجر رہنماء سلطان محمود ملک و دیگر علماء کرام و مشائخ عظام قیادت کریں گے جبکہ۔آنے والا جمعہ 18 ستمبر کو جمعۃ المبارک کے خطبہ میں تحفظ ناموس رسالت دفاع صحابہ و اہل بیتؓ پر خصوصی خطابات کریں گے۔

اتحاد اہل سنت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -