فریقین مل بیٹھ کر گستاخوں کیخلاف لائحہ عمل طے کریں‘ حامد الحق حقانی 

فریقین مل بیٹھ کر گستاخوں کیخلاف لائحہ عمل طے کریں‘ حامد الحق حقانی 

  

ملتان (سٹی رپورٹر) اسلام دنیا بھر میں غالب آنے والا مذہب ہے، دلائل و حجت کے لحاظ سے، غلبہ کے ساتھ، دنیا میں عدل و انصاف کے نفاذ کے ساتھ بھی قرب قیامت میں ایک بار پھرغالب آئے گا، قرآن کریم سے کسی بھی کتاب کاموازنہ نہیں کیا جاسکتا۔دیگر کتابیں جو آسمانی کہلاتی ہیں، ان کی ایک سطر بھی متواتر نہیں، قرآن کریم متواترکتاب ہے،منحرف اورمعاصرمذاہب اسلام کے بارے میں شکوک وشبہات پیداکررہے ہیں،جن کے جوابات دینااہل علم کی ذمہ داری ہے،طلباء وعلماء کو اس مقصدکے لیے اپنے آپ کوتیارکرناہوگا،ختم نبوت (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

اورناموس صحابہ کے بغیراسلام پرقائم نہیں رہاجاسکتا۔ان خیالات کااظہارجمعیت علمائے اسلام (مولاناسمیع الحق شہیدؒ)کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالرؤف فاروقی نے جامعہ فاروقیہ شجاع آبادمیں اساتذہ  وطلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اہل علم فتنوں سے بچنے کے لے  امام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ،علامہ انورشاہ کشمیریؒ، مولاناعبدالشکورلکھنویؒ، مولانادوست محمدقریشیؒ، مولانانورالحسن شاہ بخاری،مولاناعبدالستارتونسویؒ، کی کتب کامطالعہ کریں،اہل ایمان کوگمراہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،علمائے کرام آگے بڑھیں،اورامت کاایمان بچائیں،انہوں نے کہاکہ دینی مدارس امت مسلمہ کاقیمتی اثاثہ ہیں،جوہرمیدان میں دین کی خدمت کررہے ہیں۔دریں اثناء جمعیت علماء اسلام(س) کے امیر مولانا حامد الحق حقانی، مرکزی رہنماء مولانا محمد یوسف شاہ، مولانا بشیراحمدشاد، مولانا سمیع الحق شہید ؒ کے صاحبزادے مولانا اسامہ سمیع، مولانا اسعد درخواستی، مولانا عبدالصمد درخواستی،مولاناعبدالخالق ہزاروی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری،مولانافھیم الحسن تھانوی، مولاناعتیق الرحمن ارشد نے جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمدصدیقی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا حامد الحق حقانی نے اہل سنت اتحادکوسراہتے ہوئے،اعلان کیاکہ 24ستمبرکوناموس صحابہ واہل بیت ریلی میں جمعیت علمائے اسلام بھرپورشرکت کرے گی،انہوں نے کہاکہ ختم نبوت اورناموس صحابہ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہوش کے ناخن لے اورگستاخوں کے خلاف مؤثرقانونی کارروائی اورقانون سازی کرے،مولانا حامد الحق حقانی نے یہ بھی کہا کہ قطر مذاکرات کے نتیجہ میں افغانستان میں جلد اسلامی حکومت کا قیام ہوگا اور چالیس سالہ جنگ ختم ہو گی۔ لاکھوں شہداء کے خون کی برکت سے خطہ ایک بار پھر اسلام کی بہاروں سے معطر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اور مقدسات کی حرمت کے حوالہ سے جملہ فریق مل بیٹھ کر گستاخوں کے خلاف مؤثر لائحہ عمل بنائیں۔ انہوں نے وفاق المدارس کی خدمات کو سراہتے ہوئے وفاق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ دریں اثناء مولانا حامد الحق حقانی نے الفاروقیہ ٹرسٹ کے تحت چلنے والے رفاہی ہسپتال، ڈائلائیسز سنٹر کا معائنہ کیا۔ اور جامعہ فاروقیہ اور مولانا زبیر احمد صدیقی کی خدمات کو بھی سراہا۔

حامد الحق حقانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -