این اے 183: انجینئر بلال کھر  کا الیکشن لڑنے کا اعلان

 این اے 183: انجینئر بلال کھر  کا الیکشن لڑنے کا اعلان

  

مظفرگڑھ + چوک مہر پور (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) این اے 183 کی سیاسی صورتحال میں اہم تبدیلی آگئی، تفصیل (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

کے مطابق حلقہ این اے 183 کی صورتحال میں ایکدم تبدیلی آگئی، لسوڑی کھر سے تعلق رکھنے والی کھر برادری جنہوں نے 35 سال سے ملک غلام ربانی کھر کا ساتھ دیا اب سابق ایم پی اے انجینئر ملک بلال احمد کھر نے اپنے گروپ اور دوستوں سمیت ملک ربانی کھر کو خیر باد کہہ کر این اے 183 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اپنے بھائی مرکزی کسان رہنما ملک اسماعیل کھر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر ملک بلال احمد کھر نے کہا کہ علاقہ کی محرومیوں اور پسماندگی کو دیکھ کر دوستوں کے پر زور اصرار پر این اے 183 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے حلقہ کی پسماندگی کے ذمہ دار ملک غلام ربانی کھر، سابق وزیر خارجہ و موجود ہ رکن قومی اسمبلی حنا ربانی کھر اور ایم این اے ملک رضا ربانی کھر ہیں، جنہوں نے اقتدار کے مزے لوٹے مگر عوامی مسائل پر توجہ نہ دی، انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر دس سال سیاہ سفید کی مالک رہیں مگر علاقہ کی بد قسمتی کہ حلقہ بھر میں نادرا دفتر، کوئی اچھا ہسپتال، گورنمنٹ کالج، فنی تعلیمی ادارہ، ٹیکنیکل کالج، میڈیکل کالج،انجینئرنگ کالج، ایگریکلچر کالج، یونیورسٹی کیمپس نہ ہے، جبکہ غربت اور بیروز گاری کی وجہ سے حلقہ کے تعلیم یافتہ نوجوان مزدوری کرنے پر مجبور ہیں،حالانکہ حلقہ میں پارکو، لعل پیر تھرمل، شوگر ملیں اور کئی کمپنیوں کے آئل ڈپو موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ حلقہ بھر میں زیر زمین پانی مضر صحت ہونے کی وجہ سے عوام موذی امراض میں مبتلا  ہیں، اسی طرح کسانوں کا ہمیشہ استحصال کیا گیا، مگر ہمارے منتخب ارکان اسمبلی نے ایک دن بھی اسمبلی میں آواز اٹھانہ گواراہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کے حل کیلئے عملی جدو جہد کروں گا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -