ضلع کچہری: ریکارڈ روم اہلکار پر تشدد

 ضلع کچہری: ریکارڈ روم اہلکار پر تشدد

  

 ملتان (وقائع نگار) ضلع کچہری کے ریکارڈ روم میں موجود شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے والے وکیل کے بیٹے کے خلاف (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیل کے مطابق اسد جو ایڈووکیٹ اعظم کا بیٹا ہے اولڈ ریکارڈ روم میں ریکارڈ لینے کی غرض سے گیا،جہاں انچارج ریکارڈ روم محمد اکرم نے کہا کہ تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا جس پر اسد طیش میں آگیا اور دونامعلوم افراد کو بلواکر محمد اکرم کے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا،موقع پر موجود اہلکاروں نے تمام افراد کو پکڑ کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے متعلقہ پولیس کو فوری طور پر اسد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا کہا اور زخمی اکرم کا میڈیکل کروانے کے لئے نشتر ہسپتال روانہ کیا،متعلقہ پولیس نے اسد اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کرنے کے بعد کارروائی شروع کردی ہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -