ڈیرہ: تحریک انصاف ویمن ونگ کے  عہدیداروں کی تقریب حلف برداری  حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے عملی  کام کررہی ہے‘ زرتاج گل کا خطاب

 ڈیرہ: تحریک انصاف ویمن ونگ کے  عہدیداروں کی تقریب حلف برداری  حکومت خواتین ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ+ سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ ڈیرہ غازیخان کی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ضلع کونسل ہال میں گزشتہ (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

روز منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے خصوصی طو رپر شرکت کی. صدر جنوبی ڈاکٹر روبینہ اختر نے ضلعی صدر ویمن ونگ ادیب آرا، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری رقیہ رمضان ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر رضیہ، نائب صدر نسیم انور، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رابعہ ہاشمی، انفارمیشن سیکرٹری آمنہ عنبر، فنانس سیکرٹری نفیسہ بیگم، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عاصمہ منظور اور شکیلہ حفیظ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا. اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری ساوتھ پنجاب بشری سعید، جائنٹ سیکرٹری فلک ناز وسیم اور دیگر خواتین موجود تھیں. وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو ملک کی تعمیر و ترقی میں فعال دیکھنا چاہتی ہے خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں اور ملک کی تعمیر و ترقی  میں کردارادا کیا جائے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -