خیبر میل پر چھاپہ‘ بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانہ

   خیبر میل پر چھاپہ‘ بغیر ٹکٹ مسافروں کو جرمانہ

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈی سی او ریلوے ملتان حمید اللہ لاشاری نے خیبر میل پر اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک چھاپہ مارا (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

ٹرین میں چیکنگ کے دوران بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ  وصول کر کے  ریلوے کے  خزانے میں جمع کروا دیا اور  ٹرین  میں    موجود مسافروں کی  شکایات بھی سنیں اور موقع پر حل  بھی کروائی بعدازاں بہاولپور  اسٹیشن پہنچنے پر انسپکشن کے دوران اسٹالز اور ریسٹورنٹ کو  چیک کیا کچھ اسٹالز کے مالکان کو وارننگ جاری کی، جبکہ  اسٹیشن کی  صفائی   ستھرائی کو چیک کرنے کے علاوہ اسٹیشن پر موجود  ٹکٹوں کا کرائے سمیت اسٹیشن کی آ مدن اور اخراجات کو چیک کیا،ادھر اسٹیشنوں پر موجود کمرشل اسٹاف  یونیفارم میں تھے ان تمام کمرشل اسٹاف سے سوالات و جوابات بھی کئے۔

چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -