جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر  حملہ‘ 6 ملزموں کی عبوری ضمانتوں  پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی گئی

    جاوید اختر انصاری کے ڈیرے پر  حملہ‘ 6 ملزموں کی عبوری ضمانتوں  پر سماعت 21 ...

  

  ملتان(وقائع نگار)جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر(بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

 2 ملتان کی رخصت کے باعث معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب کے ڈیرے پر فائرنگ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 6 ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے اس موقع پر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ قبل ازیں ہونیوالی سماعت پر عدالت نے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے مطابق بہرام خان نے درخواست دی کہ وہ ایم پی اے و معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے پاس بطور ملازم ڈیوٹی کرتا ہے۔ یکم ستمبر کی رات انکی رہائشگاہ پر موجود تھا کہ حلقہ کے معززین ان سے ملنے کی غرض سے آئے اسی اثنا میں ملزمان آصف عرف اچھا ڈان،شہزاد عرف یاڈی، نثار، امجد عرف بھولا، شاہد، اسد،جنید اور سلمان سمیت دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ مسلح آگئے جہنوں نے کہا کہ آج یہاں سے کوئی بھی بچ کے نہیں جائے گا۔ کوٹھی کو گھیرے میں لیکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،کوٹھی کے اندر موجود لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور کوٹھی کے دروازوں پر فائر لگے اور ملزمان دہشت پھیلاتے ہوئے اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے، فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹریفک جام ہوگئی، وجہ عناد یہ ہے کہ ایم پی اے جاوید اختر ان بھتہ خوروں اور ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سرپرستی نہیں کرتے اسی رنج کی بنیاد پر ملزمان نے باہمی صلاح مشورہ ہوکر خوف پھیلانے کے لئے فائرنگ کی تھی جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور اقدام قتل ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ دیگر سات ملزمان کو گرفتار کرکے ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا تو فاضل جج نے سپریم کورٹ کی جانب سے دہشتگردی کی نئی تعریف کی روشنی میں اے ٹی اے دفعات کو ختم کردیا تھا جس پر ملزمان کو علاقہ مجسٹریٹ کے روبرو پیش کرکے جسمانی ریمانڈ منظور کرایا جاچکا ہے۔ نیز ضمانت کی درخواست دینے والوں میں ملزمان شاہد، اسد، ناصر، شہزاد، جنید اور سلمان شامل ہیں۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -