فوڈ اتھارٹی ٹیمیں ان ایکشن‘ 24یونٹس سیل‘ بھاری جرمانے
ملتان‘ ڈیرہ (سٹاف رپورٹر+ سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 24یونٹس سربمہر کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں مہر ڈرنک کارنر، عبدالخالق پان شاپ کوگٹکافروشی پرسیل کیا۔وہاڑی میں خورشید سوڈا(بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)
واٹر،لودھراں میں کمبوہ سوڈاواٹر، رزاق سوڈاواٹرکومصنوعی مٹھاس کااستعمال کرنے، دوسریبرانڈزکے نام پرجعلی لیبلنگ کرنیپر سربمہرکیاگیا۔ملتان میں لذت شیریں سوئیٹس اینڈبیکرزکومٹھائی میں رنگ کاٹ کیاستعمال اورراجن پور میں انیس بیکرزکوپروڈکشن ایریا میں گندگی پائی جانے پرسیل کیاگیا۔خانیوال میں امجدایگ سٹور ٹوٹے،خراب اور خون زدہ انڈے فروخت کرنے پر سربمہرکیاگیا۔بہاولپور میں ایشیا گھی ملز کوبناسپتی رجسٹریشن نہ ہونے اورگزشتہ قانونی نوٹس کی خلاف ورزی کرنے پرسیل کیاگیا۔بہاولنگرمیں شفیق ملک کولیکشن سنٹراور المدینہ ملک شاپ کو دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پرسربمہرکیاگیا۔بہاولپورمیں چوہدری کریانہ سٹور، مظفرگڑھ میں ماشاء اللہ کریانہ سٹور،بلال کریانہ کو ملاوٹی مرچیں فروخت کرنیپرسیل کیاگیا۔بہاولنگرمیں کرمانوالا چکن شاپ،راجن پورمیں محمداکبرکریانہ،ڈی جی خان میں اشفاق ملک شاپ،بسم اللہ گوشت پلاؤ،لیہ میں الحماد کریانہ،اویس کریانہ اور عمارکریانہ لائسنس کی ادائیگی نہ کرنے پرسیل کیے گئے۔ مزید ڈی جی خان میں حسن ٹریڈرز غیرقانونی طور پرڈی سیلنگ کرنے، لیہ میں المدینہ پنسارسٹورکو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے، رحیم یارخان میں ڈکسی چکن خون آلود،بدبودارگوشت فریزر میں سٹور کرنے پر سربمہر کیے گئے۔ مزیدبراں ملتان میں 203،ساہیوال115،بہاولپور میں 123اور ڈی جی خان میں 195فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان میں 32، ساہیوال میں 17، بہاولپورمیں 11اور ڈی جی خان میں 15فوڈ یونٹس کو 438,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
جرمانے