چالان ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم شروع

 چالان ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم شروع

  

  ملتان (وقائع نگار)ٹریفک پولیس نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ کیونکہ اب ٹریفک چالان ادا کرنا آسان ہوگیا۔ ٹریفک پولیس نے چالان(بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

 کی الیکٹرونک ادائیگی کیلئے آن لائن سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔جس کے بعد ابتدائی مرحلے میں سیکٹر کینٹ اور نواں شہر میں ہونیوالے ٹریفک چالان پر یہ سہولت میسر کی ہے۔جس کے بعد  جلد ہی اس طریقہ کار کو ملتان بھی میں نافذ کردیا جائے گا۔شہری نیشنل بینک کے ساتھ ساتھ کسی بھی بینک یا  ون لنک ATM مشین سے اپنا ٹریفک چالان ادا کریں۔ایزی پیسہ موبائل ایپلی کیشن یا ایزی پیسہ شاپ سے کسی بھی وقت اپنے ٹریفک چالان کا PSID بتا کر جرمانہ ادا کریں گے۔اس کے علاؤہ کسی بھی TCS کورئیر سروس سینٹر پر جائیں اور ٹریفک چالان کا PSID بتا کر چالان ادا کر سکے گے۔جاز کیش کی موبائل ایپلی کیشن سے یا جاز کیش اکاؤنٹ والے موبائل سے کوڈ*786*5*2*5# درج کریں اور چالان PSID کوڈ درج کرکے جرمانہ آسانی سے ادا کریں گے۔شہری کسی بھی بینک اکاؤنٹ کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے چالان ادا کر سکتے۔

سسٹم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -