ریلوے ملتان ڈویژن: نادہندہ محکموں کیخلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ 

ریلوے ملتان ڈویژن: نادہندہ محکموں کیخلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ملتان ڈویژن نے ڈیفالٹر محکموں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا‘ تفصیل کے مطابق سرکاری محکموں کی جانب سے ریلوے ملتان ڈویژن کی واجب الادا رقم ادا نہ کئے جانے پر سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے،اس حوالے سے ریلوے ملتان ڈویژن نے محکمہ ہائی وے ریپئر اینڈ مینٹیننس کی  جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے 4 کروڑ سے زائد رقم کی عدم ادائیگی کی وجہ سے 12 ریلوے لیول کراسنگ کو بند کردیا(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)
 گیا ہے، ڈویڑنل انجینئرز ریلوے ملتان عابد رزاق، جمشید علی ، چوہدری ناصر  حنیف کے سیکشن میں آنے والے پھاٹکھوں   فیروزہ   سے لیاقت پور کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 114، چنی گوٹھ سے لیاقت پور کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 108، مرادچشتیاں سے پاکپتن کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 130، 138، بہاولپور، سمہ سٹہ، ڈیرہ نواب صاحب لیول کراسنگ نمبر 124، 156، ریاض آباد سے خانیوال کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 76، شیر شاہ سے شجاع آباد کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 28، جھنگ سے مدوکی کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 35-A، ڈورٹا سے کروڑ کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 109، کلور کوٹ سے پپلاں کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 201، اور تھرمل پاور اسٹیشن سے بدھ کے درمیان لیول کراسنگ نمبر 22 کو محکمہ ہائی ویز ریپیئر اینڈ مینٹیننس  کی جانب سے  عدم ادائیگی کی وجہ سے  بند کر دیا گیا ہے
فیصلہ