خانیوال: سرکاری وصولیوں کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ‘ افسروں کو خصوصی ٹاسک 

خانیوال: سرکاری وصولیوں کی رفتار بڑھانے کا فیصلہ‘ افسروں کو خصوصی ٹاسک 

  

 خانیوال (بیورونیوز)ڈپٹی آغا ظہیر عباس شیرازی سرکاری وصولیوں کی رفتار بڑھانے کیلئے مزید متحرک ہوگئے ہیں‘ریکوریوں کا جائزہ لینے کیلئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں سے میٹنگ کرکے واٹر ریٹ, سٹیمپ ڈیوٹی، لینڈ (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

ریونیو سمیت دیگر مداد میں ریکوری بڑھانے کا ٹاسک دیدیا ہے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے افسران بھی اجلاس میں موجود تھے- ڈپٹی کمشنر نے کھیوٹ، میوٹیشن ایشوز سمیت اراضی ریکارڈ سنٹرز پر سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک بھی ان کے ہمراہ تھے- میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نے سب رجسٹرارز کو انتقالات کی زیر التوا رجسٹریاں جلد کرنیکی ہدایت دینے کیساتھ ریونیو افسران اور اراضی ریکارڈ سنٹرز افسران کو آپس میں کوارڈینیشن بڑھانے کا بھی حکم دیا- انہوں نے کہاکہ  سرکاری وصولیوں کی رفتار مزید بڑھائی اور اراضی ریکارڈ سنٹر پر سروس ڈیلوری میں مزید بہتری کی جائے- اسسٹنٹ کمشنرز سنٹرز کے وزٹس بڑھائیں - سنٹرز پرشوت وصولی کی شکایت نہیں ملنی چاہئے- دریں اثناء سرکاری وصولیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر  ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر شعیب طارق کیطرف سے ڈپٹی کمشنر نے  26 تحصیلرداروں، نائب تحصیلداروں، قانوگو، پٹواریوں، نمبرداروان میں تعریفی سرٹیفکیٹس  بھی تقسیم کئے  ہیں۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -