سنانواں: پرانی دشمنی پر مخالفین نے محنت کش  پر پالتو کتا چھوڑ دیا‘ زخمی ہسپتال داخل

سنانواں: پرانی دشمنی پر مخالفین نے محنت کش  پر پالتو کتا چھوڑ دیا‘ زخمی ...

  

 کوٹ اد و (تحصیل رپورٹر) پرانی دشمنی پر مخالفین نے محنت کش پر خونخوار پالتو کتا چھوڑ دیا،تفصیل کے مطابق کوٹ (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

ادو کے نواحی موضع کھیڑا میں حق نوازکھیڑا کی اپنے رشتے دار غلام مصطفی کھیڑا سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی جس پر ملزم مصطفی کھیڑا نے اسی دشمنی کی وجہ سے کئی بار حق نواز کے بیٹے پر بھی خونخوار پالتو کتا چھوڑ دیا تھا،گزشتہ روز حقنواز کام کے سلسلہ میں گھر سے شہر جا رہا تھا کہ راستہ میں بیٹھے غلام مصطفی کھیڑانے اس پر اپنا خونخوار پالتو کتا چھوڑ دیا جس نے حق نواز کی دونوں پنڈلیوں کو نوچ لیا، اس کا گلہ مصطفی کھیڑا کو دیا تو وہ طیش میں آگیا اور اسے پسٹل نکال کر قتل کی دھمکیاں دیں، زخمی حق نواز کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا، پولیس سنانواں نے زخمی حق نواز کی مدعیت میں کتا مالک غلام مصطفی کھیڑا کے خلاف مقدمہ نمبر 359/20زیردفعہ 289کے تحت درج کرکے کتا مالک کی تلاش شروع کر دی ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -