20شاہراؤں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ، 41کروڑ روپے کے فنڈز مختص
لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت کی لاہور بیوٹیشن کمیٹی نے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے بلدیہ عظمیٰ لاہور کے زونوں کی سطح پر 20 سڑکوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ جن کی تزئین و آرئش کے لئے 41 کروڑ روپے کے فنڈ مختص کردئیے ہیں۔ جن پر آئندہ چند روز میں کام شروع کردیا جائے گا۔ شاہراؤں پر تزئین و آرائش کے کام کے بعد شہرکی خوبصورتی میں ایک نکھار پیدا ہو گا،ذرائع کاکہنا ہے کہ منصوبہ پر کام جلد شروع کیا جائے گااور نہایت شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا