حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مسائل حل ہونگے،زرقا تیمور

حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مسائل حل ہونگے،زرقا تیمور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی بہترین حکمت عملی سے عوام کے مسائل حل ہونگے، حکومت قومی وسائل کو امانت سمجھ کر عوامی مسائل کے تدارک کے لئے استعمال کررہی ہے،حکومت شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں تعمیرو ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے، عوام کو درپیش مسائل حل ہونے تک پی ٹی آئی چین سے نہیں بیٹھے گی۔
، انہوں نے کہاکہ حکومت عمران خان کی قیادت میں پوری توجہ ملکی معیشت میں بہتری لانااور عوامی فلاح وبہبود پر مرکوزہے، کرپٹ اپوزیشن کو ملکی ترقی ہضم نہیں نے ہونے پا رہی،فسادی اور بربادی ٹولے کو ہر محاذ پر ناکام کے سواکچھ نہیں ملے گا۔