ای چالان نادہند گان کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل 

ای چالان نادہند گان کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل 

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ای چالان نادہندگان کے خلاف بھرپور ایکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ٹریفک وارڈنز کو ای چالان ایپ اور پرنٹر دیدئیے گئے۔ایپ میں ای چالان نادہندگان کا ریکارڈ موقع پر چیک کیا جاسکے گا،ای چالان نادہندگان کو پرنٹر کے ذریعے سلپ جاری کی جائے گی۔ای چالان نادہندگان کے کاغذات، شناختی کارڈ یا لائسنس حوالگی کے وقت سلپ دی جائے گی۔سٹی ٹریفک پولیس ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائی کرے گی۔اتھارٹی نے سی ٹی او کی جانب سے تشکیل دی گئی 17ٹیموں کو اینڈائیڈایپ اور پرنٹر کے استعمال بارے ٹریننگ دی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -