صوبہ پنجاب تعلیمی انقلاب کی جانب گامزن ہے،خالد پرویز

صوبہ پنجاب تعلیمی انقلاب کی جانب گامزن ہے،خالد پرویز

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران اردو بازار کے صدر خالد پرویزنے کہا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی تعلیم دوست پالیسیوں کی وجہ سے صوبہ پنجاب تعلیمی انقلاب کی جانب گامزن ہے۔ڈاکٹر مراد راس نے برطانوی امداد سے پنجاب بھر کے600سے زائد سکولوں میں قائم ہونے والی لائبریریوں میں 250سے زائد پبلشرز کی کتب کو فہرست میں شامل کرکے نا صرف پبلشرز کی حوصلہ افزائی کی  بلکہ قوم کے معماروں کیلئے علم کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ ان کے اس اقدام کو تمام پبلشرز اورطلباء قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس انقلابی اقدام پر ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے مرکزی دفتر میں پبلشرز کے وفود سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 ان کاکہنا تھا کہ متعلقہ اضلاع کی کمیٹیوں کے تمام اراکین کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کتابوں کے انتخاب میں انتہائی شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا کام پروفیشنل طریقہ سے انجام دیا۔وزیر تعلیم مراد راس کے ان انقلابی اقدامات سے صوبہ پنجاب تعلیمی میدان میں ناصرف بہترین نتائج دے گا بلکہ سب سے آگے ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -