اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دینی قوتوں کو متحد کریں گے،ساجد میر

  اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دینی قوتوں کو متحد کریں گے،ساجد میر

  

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین،ملک احسان ممتاز سے)مانگا منڈی پنجاب کابینہ کا اجلاس 106راوی روڈ الاہور میں منعقد ہو اقادیانیوں کے خلافقوانین میں ترمیم کی کوششیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،دینی قوتوں کو اکٹھا کرکے اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں گے، صحابہ کرام ؓکے خلافگستاخی کرنے والوں کے خلاف زبردست احتجاج کریں گے، صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت دین کے ستارے ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر ناظم پاکستان سینیٹر حافظ عبدالکریم پنجاب کے امیر عبدالرشید حجازی ناظم پنجاب حافظ محمد یونس آزاد،محمد نعیم بٹ،بابر فاروق رحیمی،علامہ ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی،ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے کیا،انہوں نے کہا آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے، ایک ضلع میں ہر ماہ میں تین چار جلسے کرنے،جگہ جگہ پہنچ کر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کارکنوں سے رابطے کرنے ہر ایک ورکر کے ساتھ مکمل رابطہ رکھنے کی تائید کی گئی آخر میں پورے پنجاب سے آنے والے سینکڑوں مہمانوں کیلئے پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -