عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے،شاہ رخ 

 عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے،شاہ رخ 

  

  لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئررہنماء شاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے، سانحہ موٹر وے ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے،واقعہ میں ملوث مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی، انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کرپٹ ٹولے کو ملک وقوم کی نہیں اپنی کرپشن بچانے کی فکر پڑی ہوئی ہے،تحریک انصاف کرپٹ اور بددیانت مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست ہمارا مشن ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -