بزنس مین فرنٹ کامیابی سے ہمکنار ہو گا،علی رضا

  بزنس مین فرنٹ کامیابی سے ہمکنار ہو گا،علی رضا

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور چیمبر انتخاب میں لاہور بزنس مین فرنٹ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوار علی رضا چوہدری نے کہا ہے لوٹ مار کرپشن اور اقرباپروری کی سیاست کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہونے کے قریب تر ہے۔ تاجر کمیونٹی لاہور چیمبر آف کامرس پر مسلط مافیا کا اصل چہرہ دیکھ چکی ہے، لاہور بزنس مین فرنٹ کرپشن جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گیخ لا ہور بزنس مین فرنٹ کے قائد چوہدری امجد علی اور سید عظمت علی شاہ کی قیادت میں چیمبر الیکشن میں لاہور بزنس مین فرنٹ کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -