مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،سلیم بریار

مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،سلیم بریار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر) مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا ہے کہ پارٹی قائدین کی ہدایات پر مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور اور منظم طریقہ سے حصہ لے گی انہوں نے مسلم لیگی عہدیداران و کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ تنظیم سازی کے ساتھ سات گراس روٹ لیول پر عوام رابطہ مہم شروع کریں۔
 اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچا کر انہیں مسلم لیگ میں شامل کریں۔


،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں  مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر سہیل چیمہ،صدر یوتھ ونگ پنجاب چوہدری ذوالفقار علی پپن، صدر لیبرونگ پنجاب سجاد بلوچ،شیخ عمر،رفیق گجر،افضال احمدتارڑکونسلر عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ  تمام اضلاع میں نچلی سطح پر پارٹی کارکنوں کو متحرک اور گھر گھر جا کر ہمارے دور میں کی گئی عوامی خدمات کو اجاگر کیا جائے،پاکستان مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے اور اب ہم نے استحکام پاکستان کیلئے مسلم لیگ کو مضبوط،مستحکم اور فعال بنانا ہے لیکن بلدیاتی انتخابات میں مسلم  لیگ امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوسکیں۔