بہترین کردار کی تلاش میں ہوں، اداکارہ ناہیدہ شمیم

بہترین کردار کی تلاش میں ہوں، اداکارہ ناہیدہ شمیم

  

لاہور(فلم رپورٹر)کسی ایسے کردارکی تلاش میں ہوں جو فن کی دنیا میں میری منفردشناخت کا سبب بنے۔ان خیالات کااظہارفلم ٹی وی اور سٹیج کی خوبرو اداکار  ہ ناہیدہ شمیم نے ایک ملاقات میں کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا میں نے ابتک جن ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ان میں ”بھروسہ پیار کا‘سوتیلی ماں،میر ا دل میر ادشمن،دلربا،دیوارشب رسوائی،سورج چندہ،شاہ رخ کی سالیاں اورمیرے پاس تم ہو وغیرہ شامل ہیں۔ناہیدہ شمیم نے کہاکہ میں محنت پریقین رکھتی ہوں شارٹ کٹ اورسفارش کی قائل نہیں ہوں کیونکہ جومقام محنت اورلگن سے حاصل کیاجائے وہ دیرپا رہتاہے۔

 فلم کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کوئی منفرد اور یادگار کرداراداکرنا چاہتی ہوں۔میری پہلی فلم ”بریکنگ نیوز“ مکمل ہو چکی ہے جلد سیٹ کی زینت بننے والی ھے۔ناہیدہ شمیم نے مذید کہاکہ انشااللہ فلم”بریکنگ نیوز“ میں میراکردار میرے پرستاروں کو یقینا ضرور پسند آئے گا اور انہیں مدتوں یاد رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -