حمزہ طارق جمیل اور مشعل خان کی فلم  'برج' ریلیز 

حمزہ طارق جمیل اور مشعل خان کی فلم  'برج' ریلیز 

  

   اسلام آباد  پ ر)  SEEME Productionsکے حال ہی میں قائم کئے گئے ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فار مSee Prime نے اپنی نئی مختصر فلم  'Bridge'  اپنے یو ٹیوب چینل پر ریلیز کردی ہے جس کے مرکزی کرداروں میں انتہائی باصلاحیت فنکار  حمزہ طارق جمیل اور مشعل خان جلوہ گر ہورہے ہیں۔'Bridge'  ایک لڑکی  اور ایک لڑکے کی انوکھی کہانی ہے جو انتہائی غیر معمولی حالات میں ایک دوسرے سے ٹکراجاتے ہیں۔ مشعل خان ایک ایسی لڑکی کے روپ میں ہے جو پل کے کنارے پر کھڑی ہے اور چھلانگ لگانے کیلئے تیار ہے کہ حمزہ طار ق جمیل،جو اس لڑکی کیلئے بالکل اجنبی ہے،اچانک اس کے پاس پہنچتاہے اور اس سے بات کرنے لگتا ہے۔ 'Bridge' ایک ٹریجک کامیڈی ہے ۔ جو بتاتی ہے زندگی کسی بھی لمحے اور کس طرح آپ کو آزمائش میں ڈال سکتی ہے اور یوں آپ کو غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار کرتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -