ہائیڈرو یونین ساؤ تھ سرکل الیکشن،حاجی گروپ نے میدان مار لیا

  ہائیڈرو یونین ساؤ تھ سرکل الیکشن،حاجی گروپ نے میدان مار لیا

  

   لاہور(پ ر)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین ساؤتھ سرکل انٹرنل الیکشن 2020 حاجی گروپ نے بلامقابلہ میدان مار لیا، نوٹیفکیشن کے مطابق  زونل چیئرمین مزدوروں کی آواز حاجی لیاقت علی خاں، وائس چیئرمین چوہدری حیدر علی، زونل سیکرٹری یونس بٹ جوائنٹ سیکرٹری اعجاز گجر منتخب ہوئے، اس موقع پر حاجی لیاقت علی خاں نے تمام ورکروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مزدورں کے حقوق کا تحفظ کروں گا علاوہ ازیں ایس ای ساؤتھ سرکل چوہدری منظور حسین ایکسین فیضان بٹ مزدور لیڈر خورشید احمد خان نے حاجی لیاقت علی خاں سمیت تمام منتخب نمائندوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -