حکومت بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا تعین کرے،ذکر اللہ مجاہد

حکومت بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا تعین کرے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ شہری مسائل کے حل کیلئے حکومت بلدیاتی الیکشن کے بروقت انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا تعین کرے۔گلی محلے کے بڑھتے مسائل کا حل لوکل گورٹمنٹ کے بروقت قیام سے ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلای جنوبی لاہور کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع ارکان میں امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد بٹ،سیکرٹری جماعت اسلامی علاقہ جنوبی لاہور محمد یونس ایڈوکیٹ،نائب امراء  علاقہ جنوبی مولانا عطاء  اللہ،عبدالحمید اعوان، و سیم اسلم قریشی و دیگر نے کیا۔

، صدر سیاسی جنوبی لاہور محمد ساجد خان سمیت بڑی تعداد میں ارکان جماعت نے شرکت کی۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کا نظام بحال نہ ہونے کی وجہ سے شہر مسائلستان بن چکا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی نصف سے زیادہ آبادی صاف پینے کے پانی سے محروم ہے۔ 70 فیصد سے زائدسرکاری واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب یا بند پڑھے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں۔ بوسیدہ سیوریج کے نظام کی وجہ سے شہری سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ گلی محلوں کی ٹوٹی سٹرکیں شہریوں کیلئے باعث اذیت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہل لاہور نے بار ہا دوسری جماعتوں کو آزمایا ہے مگر ہر آنے والے نے پہلے سے بڑھ کر شہر کی صورتحال کو خراب کیا اور عوام کے بنیادی مسائل کو بری نظر انداز کیا۔اب اہل لاہور کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں عوامی مسائل کے حل کیلئے باصلاحیت قیادت میدان اترے گی۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اہل لاہورکے ساتھ ہے۔ جماعت اسلامی بنا اقتدار کے بھی شہریوں کو صحت و تعلیم، صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ دیگر مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔جماعت اسلامی کے ارکان اور کارکنان جماعت اسلامی کے منشور کو ہر گلی محلے اور گھر گھر تک پہنچائیں۔ جماعت اسلامی کا ورکر اور ہر ذمہ دار شخص رابطہ عوام مہم کو موثر انداز سے آگے بڑھائے۔ بھر پور بلدیاتی الیکشن کمپین اور عوام کے اعتماد سے جماعت اسلامی بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی۔ کارکنان پوری تیاری کے ساتھ رابطہ عوام مہم کو موثر انداز میں چلائیں۔