متاثر ہ خاتون کی شناخت چھپانا  احسن فیصلہ ہے،صفدر بٹ

متاثر ہ خاتون کی شناخت چھپانا  احسن فیصلہ ہے،صفدر بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ  موٹروے پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر وفاقی صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دن رات محنت قابل تحسین ہے۔ ملکی اداروں اور نشریاتی اداروں نے متاثرہ خاتون کی شناخت چھپا کر نہایت ہی احسن اور دانشمندانہ اقدام کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان سے پوری قوم کی اپیل ہے کہ پاکستان کے تشخص کو داغدار کرنے والے ان درندہ صفت عناصر کو  نشان عبرت بنایا جائے۔