اداروں پر تنقید کرنا مریم صفدر کا وطیرہ ہے،شاہد صدیق

اداروں پر تنقید کرنا مریم صفدر کا وطیرہ ہے،شاہد صدیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تر جمان پنجاب حکومت،چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مریم صفدر کا اداروں پر تنقید کر نا و طیرہ ہے،اپوز یشن کی کر پشن بچانے کیلئے آ ئے روز اے پی سی کی دھمکی انہیں کڑے احتسا ب سے نہیں بچا سکتی، ملک میں پیپلز پار ٹی اور(ن) لیگ پوائنٹ سکورنگ کی سیا ست کررہی ہیں۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل میں اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے والو ں کو شرم آ نی چاہیے۔

 اپوز یشن بتائے ان پر عمران خان نے کو ن سے مقدمات درج کرائے؟۔ زرداری اور شریف فیملی انہی مقدمات کاسامنا کررہی ہے جو انہو ں نے ایک دوسرے کیخلا ف بنائے۔ انہو ں نے کہاکہ پہلے لیگیو ں نے نوازشر یف کی بیماری پر سیا ست کی اب وہ حمزہ شہباز کی بیماری پر سیا ست کرکے اپنے آ پ کو مظلوم ثا بت کرنے کی کو شش کررہے ہیں۔ اپوز یشن کی ساری چا لیں اب عوام سمجھ چکی ہے آ ئین اور قانون کے مطا بق دو سرے قید یو ں کی طرح حمزہ شہباز کو بھی جیل میں تمام طبی سہو لیا ت میسر ہیں۔حمزہ شہباز بیماری کی آ ڑ میں مسلم لیگی قیادت کی چیخ و پکار اب کسی کو بے و قو ف نہیں بنا سکتی،حمزہ شہباز کے علاج کیلئے حکومت تمام سہو لیا ت مہیا کررہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -