نجی ادارے معیاری تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں،پروفیسر عبدالمنان

نجی ادارے معیاری تعلیم کو فروغ دے رہے ہیں،پروفیسر عبدالمنان

  

   لاہور(پ ر)چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ ملک میں نجی تعلیمی ادارے تمام تر مشکلات کے باعث معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ہیڈ آفس کے دورہ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ یونیک گروپ ہمیشہ اپنے طالب علموں کی نصابی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی تربیت اور جدید تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں رہا ہے۔صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ بلا شبہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے یونیک گروپ کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ملاقات کے دوران ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان،ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری اور مینجر میڈیا اینڈ کمیونیکشنز زنیر چوہدری بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -