محنت کشوں نے موٹروے واقعہ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا

  محنت کشوں نے موٹروے واقعہ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا

  

    لاہور(پ ر) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن (رجسٹرڈ) کے زیراہتمام محنت کشوں نے موٹروے واقعہ کے خلافاحتجاجی جلوس نکالا اور پْرزور مطالبہ کیا کہ حکومت بنیادی انسانی حقوق اور ملک کے مروجہ قوانین پر عمل کرائے ملک میں خواتین کو مکمل تحفظ دے اور موٹروے پر معصوم خاتون اور بچوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کرنے والے ملزمان کو مثالی سزا  دلوائے۔ اْنہوں نے خواتین کی جان وصحت کی حفاظت کرنے اور موٹروے پر معصوم جانوں پر ظلم وستم کرنے والے ملزمان کو سزا  دلوانے کے لئے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز و قومی پرچم اٹھا  رکھے تھے  خورشیداحمد جنرل سیکرٹری اور کنفیڈریشن کے نمائندگان روبینہ جمیل صدر، اْسامہ طارق، چوہدری انورگجر، خوشی محمدکھوکھر، رانامحمد حسن، صلاح الدین ایوبی ودیگر نمائندگان کنفیڈریشن نے احتجاجی جلوس کی قیادت کی اس موقع پر خورشیداحمد نے مطالبہ کیا کہ وہ آئین پاکستان اور قومی قوانین کے مطابق خواتین کا تحفظ و عزت کو یقینی بنائیں -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -