اپوزیشن کی اے پی سی بْری طرح ناکام ہوگئی،بلال اسلم بھٹی

   اپوزیشن کی اے پی سی بْری طرح ناکام ہوگئی،بلال اسلم بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء  بلال اسلم بھٹی نے کہاہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی بْری طرح ناکام ہوگئی، اے پی سی کرپٹ ٹولے کا صرف فوٹوسیشن ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کاایجنڈا عام آدمی کی خوشحالی اور انہیں ہر شعبے میں ریلیف دینا ہے،تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغازہوچکا ہے،حکومت کو گرانے کا خواب دیکھنے اور قبل ازقبل انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023  تک انتظار کریں، بلدیاتی انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو اپنی سیاسی اوقات کا اندازہ ہو جائے گا۔