تعلیمی ادارے کھلنے سے 1روز قبلپیر محل کے پانچ اساتذ ہ میں کورونا وائرس کی تصدیق،والدین اور طلبہ خوفزدہ
پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان) تعلیمی ادارے کھلنے سے 1روز قبل خا تون ٹیچر سمیت 5اسا تذہ میں کو رونا وائرس کی تصدیق،طلبہ اور لواحقین خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔تفصیلات کے مطا بق حکو مت نے ایس او پیز کے تحت آج سے مر حلہ وار ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھو لنے کا اعلان کیا ہے جبکہ تعلیمی ادارے اوپن کر نے سے قبل پنجاب حکو مت نے اساتذہ کے کو رونا ٹیسٹ کروانے کا حکم جاری کیا تو کچھ روز قبل ٖفیصل آباد سے محکمہ صحت کی ٹیم نے تحصیل پیر محل کے انتخاب کردہ 2تعلیمی اداروں گورنمنٹ بوائز ہا ئی سکول نمبر 1اور گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول سندھیلیانوالی کے 105اسا تذہ کے کو رونا ٹیسٹ کو مکمل کیا تو 14ستمبرکو لیبا رٹری نتا ئج کے مطا بق مبینہ طور پر خا تون ٹیچر سمیت 5اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی متا ثرہ ٹیچرز میں پیر محل ہا ئی سکول نمبر 1کے عبدالمجید،محمد اشفاق اور خا تون ٹیچر اقصی شامل ہیں جبکہ 2 محمد البصار اور محمد دلبر گورنمنٹ ہا ئر سیکنڈری سکول سندھیلیا نوالی میں تعینات ہیں،دوسری جانب محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی پرا ئمری اور دیگر سر کاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے کو رونا ٹیسٹ ہو نا باقی ہیں۔
کورونا تصدیق