اسد قیصر نے بد اخلاقی کے واقعات پر مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے بارے میں اراکین سے رائے مانگ لی
اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بد اخلاقی کے واقعات پر مجرموں کو عام پھانسی دینے کے بارے میں اراکین سے رائے مانگ لی۔ اجلا س کے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی نے موٹر وے بد اخلاقی واقعہ پر بحث کے دور ان ایوان سے سوال کیاکہ ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی دینے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہاکہ قانون سازی کر کے سقم دور کئے جائیں،مجرم کو ایسی سزا دیجائے کہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔
اسد قیصر