کورونا وبا کے دوردان خیبر پختونخوا کی کارکردگی سب سے بہتر رہی، تیمور سلیم جھگڑا 

کورونا وبا کے دوردان خیبر پختونخوا کی کارکردگی سب سے بہتر رہی، تیمور سلیم ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کرونا وبا کے دوران صوبے کی کارکردگی دیگر صوبوں کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی ناصرف ملکی معیشت میں بلکہ صحت کے شعبے کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔کرونا وبا سے قبل پاکستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ تھا اور جہاں پر سرمایہ کاری کی بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ان خیالات کا اظہارقونصلیٹ جنرل آف پاکستان لاس اینجلس کے تعاون سے منعقدہ آن لائن سیشن کے دوران کیا۔ اس سیشن میں قونصیلٹ جنرل آف پاکستان لاس اینجلس کے علاوہ دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تیمور جھگڑا نے اس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے معیشت واقتصادی صورتحال اور کورونا وباء کے اثرات کے حوالے سے گفتگو کی۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سے قبل پاکستان تیزی سے ترقی کرتی ہوئی عالمی مارکیٹس میں شامل تھا۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور یہاں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہیں جہاں ٹیلینٹڈ ہیومن ریسورس موجود ہے یہ جو اسے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے موزوں بناتی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس ٹیلنٹ کو مزید فروغ دینے اور آگے لانے کے لیے صوبائی حکومت خاطرخواہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس ٹیلنٹ کو بہتر طریقے سے استعمال کرتے ہوئے کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیں گے۔ نجی شعبہ کے حوالے سے تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ اس شعبے کو ترقی اور بڑھوتری کے برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں کیونکہ یہ شعبہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ صوبے میں اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس کلیکشن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تمام آبادی کے لیے ہیلتھ انشورنس منصوبہ شروع کرنے پر انہیں فخر ہے

مزید :

صفحہ اول -