بین المسالک ہم آہنگی وقت کا شدید ترین تقاضا ، سعید الحسن شاہ 

   بین المسالک ہم آہنگی وقت کا شدید ترین تقاضا ، سعید الحسن شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ بین المسالک ہم آہنگی وقت کا شدید ترین تقاضا ہے علماء کرام اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے محراب ومنبر سے امن وسلامتی، رواداری، بھائی چارے اور برداشت کا پیغام عام کریں تاکہ مثالی امن ہمہ وقت برقرار رہے اور دشمن اپنی ناپاک سازشوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے یہ بات محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام زونل آفس میں بین المسالک امن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایاز محمود لاشاری،ضلعی خطیب مولانا فتح محمد راشدی کے علاوہ مولانا محمد یوسف انور، مفتی محمد ضیاء مدنی، مولانا مفتی یونس رضوی، مولانا محمد ایوب اعوان، مولانا فضل عباس، ڈاکٹر ممتاز حسین، مولانا حبیب الرحمن کے علاوہ تما م مکاتب فکر کے علماء کرام بھی موجود تھے صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور نے علماء کرام کا خیر مقدم کرتے ہوئے امن کے قیام کے سلسلے میں ان کی مخلصانہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف پنجاب کی طرف سے بھی امن کے مستقل قیام کے لئے کوششیں جاری ہیں جس کی سو فیصد کامیابی میں علماء کا تعاون ناگزیر ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ علماء سے گہرا رابطہ برقرار رہے گا اور ایسی میٹنگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے علماء کرام نے یقین دلایا کہ امن میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے اس موقع پر امن وسلامتی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔
سعید الحسن شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -