تخت بھائی،پولیس کے ہاتھوں   6ملزم گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

    تخت بھائی،پولیس کے ہاتھوں   6ملزم گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی (   تحصیل رپورٹر )  مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری،نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ تخت بھائی کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،04 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے ایک سہولت کار اورایک منشیات فروش سمیت 35مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات بھی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اوزکی نگرانی اورمتعلقہ ایس ایچ اوز کی قیادت میں علاقہ تھانہ تخت بھائی کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب04مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کا ایک سہولت اور ایک منشیات فروش سمیت35مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن01 کلاشنکوف،05 پستول،40عدد کارتوس سمیت منشیات فروشوں کے قبضے سے 1950گرام چرس برآمد کیا گیا۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 23گاڑیوں اور50مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 24مشتبہ افراد کو دفعہ107/151 اور11افراد کو دفعہ 55/109کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -