این جی اوز بداخلاقی کے مجرموں کو پھانسی سے بچانے آ جاتی ہیں، کشمالہ طارق

  این جی اوز بداخلاقی کے مجرموں کو پھانسی سے بچانے آ جاتی ہیں، کشمالہ طارق

  

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہا ہے کہ این جی اوز بداخلاقی کے مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے سے بچانے آجاتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا ایسے سفاک مجرموں کو سزا دینے کیلئے قانون میں سقم ہے جبکہ عبرتناک سزا پرانسا نی حقوق کی تنظیموں اور پارلیمنٹ میں تقسیم پیدا ہوجاتی ہے۔وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کا کہنا تھا مجرموں کو سزادینے کیلئے قانو ن پر سب کا متفق ہونا ضروری ہے۔بداخلاقی کا کوئی بھی واقعہ ہو شاہدین کو تماش بین بننے کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔کشما لہ طارق نے کہا این جی او سیکٹر کہتا ہے اسلامی سزائیں نہ دی جائیں لیکن جب موٹروے بداخلاقی جیسے واقعات ہوتے ہیں تو مطالبہ کیا جاتا ہے پھانسی دی جائے۔ این جی او اور سول سوسائٹی والے کہتے ہیں پھانسی نہ دی جائے لیکن اس قسم کے واقعات پر کہتے عبرتناک سزا دی جا ئے۔ ان کا کہنا تھا پارلیمنٹ کوئی ایسا قانون بنائیں جس سے سب کے ہاتھ بندھ جائیں۔انہوں نے اس بات کی حمایت کی کہ بداخلاقی کرنیوالے مجرموں کو عبرتناک سزادینی چاہیے،ماضی میں لوگ ہراسانی کے کیسز رپورٹ نہیں کرتے تھے لیکن اب ایسا ہو رہا ہے۔ ہم اپنے پاس آنیوالے کیسز کو دو ماہ میں حل کرتے ہیں۔ وزیراعظم وفاقی محتسب انسداد ہراسانی سے براہ راست رپورٹ لیتے ہیں۔

کشمالہ طارق

مزید :

صفحہ آخر -