صوابی میں باپ بیٹی کے قتل کا معمہ حل،قاتل گرفتار،آلہ قتل برآمد

  صوابی میں باپ بیٹی کے قتل کا معمہ حل،قاتل گرفتار،آلہ قتل برآمد

  

صوابی(بیوروپورٹ) صوابی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران باپ بیٹی کی قتل کا معمہ حل کر کے ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بیس اگست کو اسلام آباد میں واقع پلاٹ کے تنازغے پر روز امین اور محمد پسران شیر زمین ساکنان پنڈی حال مانیری بالا نے مبینہ طور پر اپنے چچا آدم خان کو قتل کیا تھا۔جب کہ اگلے دن مبینہ ملزمان روز امین، محمداور عثمان اور سلیمان پسران روز امین نے مقتول کی بیٹی کو نیو چکرہ پنڈی سے اس بناء پر اغوا ء کیا کہ وہ ملزمان سے اپنے مقتول والد کے قتل کا بدلہ لینے کا کہہ رہی تھی چچا زاد ملزمان نے مقتولہ بشری کو سین خیل مانیری میں مبینہ طور پر پھانسی دے کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو افغان مہا جر برہ کئی کیمپ کے مقبرہ میں پھینک دی اس واقعہ پر ڈی پی او عمران شاہد نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی صوابی نور الا مین اور ایس ایچ او فاروق خان کو فوری طور پر باپ بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی جس پر انہوں نے فوری کارروائی کر تے ہوئے دونوں ملزمان کو آلہ قتل کلاشنکوف اور میگزین سمیت گرفتار کر لیا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -