فیصل آباد، سسر کی بہو سے بد اخلاقی، دیگر واقعات میں 2بچے جنسی تشدد کا شکار 

فیصل آباد، سسر کی بہو سے بد اخلاقی، دیگر واقعات میں 2بچے جنسی تشدد کا شکار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 فیصل آباد(جنرل رپورٹر)تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں سسر نے بہو کو بداخلاقی کانشانہ بناڈالا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق 424گ ب کی (ش)بی بی نے علی شیر کے خلاف ایف آئی آردرج کروائی جس میں موقف اختیار کیا کہ علی شیرجو کہ اسکا سسرہے اس نے گزشتہ روز تقریبا 10بجے جب اسکا شوہرقاسم علی گھرسے باہرتھا زبر دستی گھر میں داخل ہو کہ اس پر تشدد کیا اور بد اخلاقی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا جبکہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ وہ اسے بد اخلاقی کانشانہ بنا چکا ہے جس کی شکایت متعدد بار شوہر کو بھی کی مگر کوئی توجہ نہ دی گئی تاہم پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ دوسری جانب مختلف تھانوں کے علاقوں میں 2کمسن بچوں کو بداخلاقی کا نشانہ بنا دیا گیا پہلا واقعہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا جس دوران240ر ب کے اللہ دتہ نے پولیس کو شکایت کی کہ ملزم شاہ ولی اور 3نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر اسکے 11سالہ بیٹے کو گھر سے باہر سے اغواء کیا اور کھیتوں میں لیجا کر بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرے واقعہ کے مطابق ستیانہ روڈ پر واقع شیل پٹرول پمپ پر چائے لے جانے والے مزدور بچے 13سالہ(ذ)کو شاہ محمد نے عقبی سائیڈ پر موجود واش روم میں لیجا کربد اخلاقی کا نشانہ بنا یا جبکہ والد ارشد کی شکایت پر تھانہ پیپلز کالونی نے مقدمہ درج کر لیا۔
بداخلاقی 

مزید :

صفحہ آخر -