پشاور،سول سوسائٹی کی جانب سے خاتون پر جنسی تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور،سول سوسائٹی کی جانب سے خاتون پر جنسی تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور سول سوسائٹی کی جانب سے موٹر وے پر خاتون کیساتھ ہونیوالی جنسی تشدد کے خلاف چنار روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارذڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر خواتین اور بچیوں کو انصاف دلانے کے نعرے درج تھے مظاہرے میں کثیر تعداد میں خواتین سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں اور عوام نے شرکت کی مظاہرے سے شرکاء نے خطاب میں کہا کہ موٹر وے پر ہونے والا واقع افسوس ناک ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ  قانون کے رکھوالوں کا بیان اگر یہی ہے تو عورت کبر میں بھی محفوظ نہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سی سی پی پشاور:سی سی پی او لاہور کو معطل کیا جائے جبکہ عورتوں اور بچیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت قانون سازی کی جائے اور  جنسی تشدد میں ملوث افراد کو سخت سزائے دی جائے۔ احتجاج میں شامل خواتین نے اس موقع پر شدید نعرہ بازی بھی کی۔