تحصیلدار جہانگیرہ اور گردآور جہانگیرہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

تحصیلدار جہانگیرہ اور گردآور جہانگیرہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ) نوشہرہ محکمہ مال کے دو اہلکاروں تحصیلدار جہانگیرہ اور گردآور جہانگیرہ کی ضمانت قبل از گرفتاری مستقل بنیادوں پر منظور دونوں اہلکاروں نے اینٹی کرپشن کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر پر مقامی ودالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی تھیں تفصیلات کے مطابق نوشہرہ محکمہ مال کے دو اہلکاروں تحصیلدار جہانگیرہ ابراہیم خان اور گرد آور جہانگیرہ کے خلاف اینٹی کرپشن نوشہرہ نے ایف آئی آر درج کی تھی جس پر دونوں اہلکاروں نے نوشہرہ کی مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی تھی جس میں 14/9/2020کو پیشی تھی اور دونوں اہلکار پیش ہوئے جس پر مقامی عدالت کے فاضل جج نے دونوں اہلکاروں تحصیلدار جہانگیرہ ابراہیم خان اور گردآور جہانگیرہ عمران اللہ خان نے کی ضنامتیں قبل از گرفتاری مستقل بنیادوں پر منظور کر نے کے احکامات جاری کر دیئے اس حوالے سے انجمن پٹواریان و قانون گو یان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور نوشہرہ کے انجمن پٹواریاں کے ضلعی صدر کاشف خان خویشگی نے کہا ہے کہ تحصیلدار جہانگیرہ  ابراہیم خان ا ور گردآور جہانگیرہ عمران اللہ خان کے خلاف اینٹی کرپشن نوشہرہ کے اہلکارروں کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی تھی کیونکہ اینٹی کرپشن نوشہرہ کے اہلکار اپنی نام نہاد پراگرس کیلئے نوشہرہ محکمہ مال کے پٹواریوں اور گرد آور یا تحصیلدار کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور ان کی نظروں میں صرف پٹواری کرپٹ ہے باقی تمام محکموں کے افسران و اہلکاران دودھ کے دھولے ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -