پشاور،ٹریفک پولیس،تجاوزات قائم کرنے پر 10 گرفتار

پشاور،ٹریفک پولیس،تجاوزات قائم کرنے پر 10 گرفتار

  

پشاور(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس نے دلہ زاک روڈ پر تجاوزات قائم کرنے پر 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ڈی ایس پی تاج ملوک کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے دلہ زاک روڈ پر تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کرنے سمیت اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات بارے آگاہی دی تاہم تاجروں کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسی طرح سوئی گیس دفتر کے باہر نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 10 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی وہ رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -