تمام سکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں،ندیم اسلم 

     تمام سکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے اقدامات مکمل کرلیے ہیں،ندیم اسلم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ابتدائی و ثانوی تعلیم ندیم اسلم چوہدری نے پیر کے دن پشاور کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا اور وہاں صفائی اور کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کا جائزہ لیا۔سیکرٹری تعلیم نے دورے کے دوران پشاور کے گورنمنٹ ہائی سکول نانک پور پشاور، گورنمنٹ شہید اسامہ ظفر سینٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 2 پشاور، گورنمنٹ شہید حسنین شریف ہائر سیکنڈری سکول نمبر 1 پشاور، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول ڈبگری گارڈن پشاور اور دوسرے مختلف سکولوں میں کرونا انتظا ما ت سے بچا وٗ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کل سے پورے صوبے میں کرونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کے تحت باقاعدہ سکولز کھولے جارہے ہیں۔ اُنہوں نے سکولز سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ کرونا سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ سیکرٹری تعلیم نے سکولوں میں صفائی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور خاص طور پر گورنمنٹ شہید اُسامہ ظفر سینٹینیل ماڈل ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2 پشاور میں صفائی اور کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے کیے گئے احتیاطی تدابیر کو سب سے بہترین قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ صفائی اور کرونا ایس او پیز پر تمام تعلیمی ادارے سختی سے عمل پیرا ہوں گے اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ تھوڑی سی بھی غفلت بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔سیکرٹری تعلیم نے ڈسٹرکٹ تعلیمی آفیسر پشاور کو ہدایت کی کہ جن سکولوں میں صفائی کے حوالے سے کمی بیشی دیکھنے کو ملی ہے وہ اپنے انتظامات آج شام تک ہر صورت مکمل کروا لیں تاکہ صبح بچوں اور بچیوں کو صاف ستھرا تعلیمی ماحول میسر ہو