بہتر خدمات کی فراہمی سے عوام کے مسائل کم ہوں گے،ڈاکٹر امجد علی
پشاور(سٹاف رپورٹر)افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیاں ممکن بنانے میں ریسکیو 1122 کا کردار نہایت اہم ہے، جو موقع پر بروقت پہنچ کر افات سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر خدمات کی فراہمی سے عوام کے مسائل کم ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت میں ریسکیو 1122 کی سروس کو صوبے کے زیادہ تر اضلاع تک وسعت دے دی گئی ہے، جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھی یہ سروس جلد شروع کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں ریسکیو سروس کی موجودگی سے حادثات کی صورت میں نقصانات میں کمی آئیگی۔ ڈاکٹر امجد علی نے سوات میں ریسکیو سروس ممکن بنانے پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوات کی سات تحصیلوں میں ریسکیو اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جنہوں نے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 صوبے میں ایک مضبوط ادارہ بن گیا ہے، جسے تمام تر جدید وسائل سے لیس کیا گیا ہے، جو کم سے کم وقت میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائی ممکن بناتا ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ بے جاء کالز سے ریسکیو کی خدمات میں خلل پیدا نہ کریں، علاقہ مشران شہریوں میں اس حوالے سے اگاہی پیدا کریں، تاکہ وسائل کا بے جاء ضیاع نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت میں اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت اداروں میں شفافیت کو فروغ ملا ہے اور عوام کے حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔