رشکئی سپیشل اکنامک زون سے روزگار اور تجارت کے کئی مواقع پیدا ہونگے،عبدالکریم

  رشکئی سپیشل اکنامک زون سے روزگار اور تجارت کے کئی مواقع پیدا ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)رشکئی اکنامک زون کی تکمیل سے صوبے میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کا ایک نیا باب شروع ہوجائیگا،ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے آج وزیر اعظم ہاوس میں رشکئی سپیشل اکنامک زون کی ترقیاتی معاہدہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہون نے مزید کہا کہ اج صوبے کے عوام کے لیے تاریخی دن ہے اور صوبے کے تمام بیروزگار نوجوانوں اور صنعتکاروں کو یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ رشکئی اکنامک زون کی بدولت صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا خصوصی شکریہ ادا کیاجن کی ذاتی دلچسپی کی بدولت رشکئی سپیشل اکنامک زون عملی طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔یہ صوبے کا پہلا منصوبہ ہے جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل ہو رہاہے۔معاون خصوصی نے خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈیویلپمنٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جاوید خٹک، اور سیکرٹری محکمہ صنعت و تجارت جاوید مروت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بھرپور اور دن رات محنت کی بدولت اتنے بڑے منصوبے پر آغاز ممکن ہواجس کی بدولت صوبے کے نوجوانون  کو روزگار کے مواقع ملیں گے،معاون خصوصی نے مزید کہا کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون کے ساتھ ساتھ صوبے میں دیگر اضلاع میں بھی صنعتی زون کے قیام پر کام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل سے صوبے میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -