پشاور،پیسفل مشعال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

پشاور،پیسفل مشعال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پیسفل مشعال وزیرستان ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت جرنلسٹ فد ا محمد اور دیگر ساتھیوں نے کی مظاہرے سے خطاب میں شرکاء کا کہنا تھاکہ سب ڈویژنل سول ہستپال رزمک میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہونے کے باعث علاقہ کے عوام کو شدید مشکلا کا سامنا ہے جبکہ متعدد خالی اسامیوں پر ڈاکٹرز کی بھرتی نہ ہونے سے  علاقہ کے لوگ علاج معالجہ سے محروم ہے اور علاج کیلئے دور راز علاقوں کا رخ کرتے ہے جو قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں دیگر ترقیاتی کام بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور بجلی بھی غیر فعال ہے جسکی وجہ سے علاقہ کے عوام مزید متاثر ہونے لگے ہیں  مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ رزمک سول ہستپال میں ڈاکٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے،ہسپتال کے بلاکس کو مہمانوں کے بجائے مریضوں کی علاج کیلئے استعمال کیا جائے،رزمک سیول ہسپتال اور ارد گرد کے علاقوں کو جلد از جلد بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے  جبکہ رزمک میں انفرا سٹرکچر اور دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے این جی اوز کو اجازت دی جائے،ہسپتال کے ڈاکٹرز کے کواٹرز  اور ہاسٹل عام لوگوں سے خالی کرنے سمیت ڈینٹل ڈاکٹرز اور گائنی ڈاکٹرز تعینات کیے جائے،ہسپتال میں لیکٹراساونڈایکسرے۔لیبارٹری،ڈٰینٹل الات،ایمبولینس،اکسیجن کی مشینز،لیبر سوٹ اور ڈیلوری ٹیبل فراہم کئے جائے  اور سول ہسپتال کیلئے علیحدہ پانی اور بجلی کے نظام کا بندو بست کیا جائے  بصورت دیگر احتجاج ک دائر کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -