پشاور،خواجہ سراؤں کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

      پشاور،خواجہ سراؤں کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کے خواجہ سراوں نے خواجہ سراوں،خواتین اور بچوں  کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت منزل فاونڈیشن ارگنائزیشن اینڈ ٹرانس کمیونٹی کی صدر ارزو خان سمیت دیگر خواجہ سراوں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے جبکہ اس موقع پر شدید نعرہ بازی بھی کی۔مظاہرے سے خطاب میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ خواجہ سراوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو ا ہے جو قبال تشویش ہے جبکہ ائے روز خواجہ سراء تشدد کانشانہ بنتے ہیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہوتی مظاہرین نے وزیر عظم عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ سراوں کے قاتلوں کو پھانسی ددی جائے جبکہ  خواجی سراوں،خواتین اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائے۔