یورپی یونین کا سندھ اور بلوچستان کی خواتین کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

یورپی یونین کا سندھ اور بلوچستان کی خواتین کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(این این آئی)یورپی یونین نے کورونا وائرس کے دور میں سندھ اور بلوچستان کی خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی بنیادی صحت کیلئے 50 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔یورپی یونین نے کورونا وائرس کے موذی مرض کے دور میں سندھ اور بلوچستان کی خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی بنیادی صحت کیلئے امداد کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین نے خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے یونیسیف کو 5 ملین ڈالر کی رقم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ معاونت یوروپی یونین کے یورپی یونین سول پروٹیکشن انڈ ہی ومنٹرینز ایڈکے ذریعہ فراہم کی جائے گی، اس ضمن میں سندھ کے تین اضلاع اور بلوچستان (جعفر آباد) میں 12 لاکھ 50 ہزارافراد تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر کامیناراکے مطابق وبائی امراض کے دوران ماؤں اور نوزائید بچوں کو خاص طور خطرہ ہوتا ہے، ہم تمام ضرورت سہولیات کی باہمی رسائی کویقینی بنانے کیلئے ایک محفوظ ماحول میں صحت کی بنیادی خدمات کی فراہمی کیلئے امداد کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔
سفیر یورپی یونین