ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی، تفتیشی افسر عدالتی حکم نامہ لیکر میرپور خاص پہنچ گیا

  ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی، تفتیشی افسر عدالتی حکم نامہ لیکر میرپور خاص پہنچ ...

  

میرپور خاص (این این آئی)ڈاکٹر ماہا شاہ کیس میں قبر کشائی کا عدالتی حکم نامہ لے کر تفتیشی افسر میرپور خاص پہنچ گیا جوڈیشل مجسٹریٹ میرپور خاص کے حکم سے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا تفتیشی حکام کے مطابق ماہا شاہ ہلاکت کیس کاتفتیشی افسر سیشن جج جنوبی کا قبرکشائی کا آرڈر لے کر میرپورخاص پہنچ گیا ہے قبرکشائی کے لئے سیشن جج کا حکمنامہ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کو دیا جائے گا جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کے فیصلے پر میڈیکل ٹیم تشکیل دی جائیگی تفتیشی حکام کے مطابق جامشورو سے ہی ڈاکٹرزکی ٹیم بنے گی اور امید ہے کہ جلد میڈیکل ٹیم کا حکم جاری ہوجائے گا دوسری جانب تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ مرکزی ملزمان جنید اوروقاص کی ضمانت منسوخی کی درخواست دی جائیگی کیونکہ دونوں ملزمان تفتیشی افسرسے تعاون نہیں کر رہے ہیں تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے فرانزک کیلئے موبائل فون دینے تھے جو تاحال نہیں دیئے گئے ہیں۔

قبرکشائی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -