جندول،زہریلی مشروم کھانے سے 2 بھائی جاں بحق
جندول(نمائندہ پاکستان)جندول تحصیل تھانہ منڈا کے حدود شالکنڈی موسی آباد میں زہریلی مشروم کھانے سے دو نوعمر بھائی جاں بحق،تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل دو بچے تین سالہ ظہیب اور بارہ سالہ حسن ولد دوست علی جان ساکن موسی آباد زہریلے مشروم گھر لائے تھے جنہیں پکھانے کے بعد جیسے ہی بچوں نے کھا لیا تو دونوں بچوں کی حالت غیر ہوگئی بچوں کو ہسپتال لیجاتے ہویے تین سالہ ظہیب موقع پر جانبحق ہوا جبکہ بارہ سالہ حسن کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا جہاں ایک ہفتے تک موت و حیات کے کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج وہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔ دونوں بچے گھر کے اکلوتے اولاد تھے دونوں کی موت کے بعد علاقہ بہت سوگوار ہے۔ بچوں کے والد سعودی عرب میں محبت مذدوری کی غرض سے مقیم ہے۔بچوں کا جنازہ گزشتہ روز موسی آباد میں ادا کیا گیا۔والد دیار غیرمیں مقیم ہونے کی وجہ سے بچوں کا آخری دیدار بھی نہ کرسکا۔