ورکرز فیڈریشن کا گرینڈ الائنس کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

ورکرز فیڈریشن کا گرینڈ الائنس کے دھرنے میں شرکت کا اعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے آئندہ ماہ گرینڈ الائنس کے اسلام آباد دھرنا میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا اور صوبہ بھر کے تمام ملازمین اور مزدوروں تنظیموں کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں دیں اس حوالے سے فیڈریشن کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں فیڈریشن کے جنر ل سیکرٹری رازم خان، نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم، محمد اسلم عادل، عابدحسین، محمد رفیق، ملک محمد نثار، حاجی شیر فرزند،اعجاز احمداورعبدالسعید، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے قائدین اسلام الدین خان اور فضل غفار باچہ نے شرکت کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مہمند میں ماربل مائن حادثے میں شہداء اور زخمی ہونے والوں کا معاوضہ بڑھایا جائے انہوں نے کہاکہ پاکستان ورکرز فیڈریشن اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کا صوبائی سطح پر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے ساتھ اتحاد ہے اس فیڈریشن سے ملحقہ تمام ملازمین ومزدور یونینز گرینڈ الائنس کے تمام احتجاجی پروگراموں میں صف اول کے سپاہی کے طور پر اپنا کردار اداکرینگے اور گرینڈ الائنس خیبرپختونخوا کے 24 ستمبر کو صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی مظاہروں اور 06 اکتوبر کو اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنا میں پوری قوت کے ساتھ شریک ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -