ہنگو، سپورٹس گراونڈ ز کی تعمیر کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال 

ہنگو، سپورٹس گراونڈ ز کی تعمیر کیلئے فیزیبلٹی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال 

  

ہنگو(بیورورپورٹ) ضلع ہنگو کے  11 یونین کونسلز میں پانچ سے 10 ملین روپے کی لاگت سے سپورٹس گراونڈ ز کی تعمیر کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی۔منظوری کی بعد بہت جلد گراونڈ ز کی تعمیرات پر کام کا آغاز کیا جائیگا۔کھیلوں کے ہم نصابی سرگرمیاں  نواجون نسل کی جسمانی ذہنی نشوونما کے لئے ضروری ہے، سپورٹس کی فروغ سے نوجوان نسل فضولیات،نشے سے بچاو میں نہایت مدد گار ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ہنگو عرفان اللہ خان میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخواہ مراد علی مہمند اور ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹانی نے لودھی خیل،کوٹکی،توغسرائے،محمد خواجہ،الوڑہ میلہ، بلیامینہ،کاہی،نریاب، درسمند،دوآبہ، چھپری وزیران،دلن میں گراونڈز کی تعمیر کی فیزبیلیٹی رپورٹ ارسال کرنے کی ساتھ ساتھ تحصیل گراونڈ وارستہ روڈ اور گرلز ڈگری کالج ہنگو میں موجود گراونڈ کو سہولیات کی فراہمی کی بھی یقین دہانی کرائی۔دورے کے موقع پر ڈائریکٹر کے پی کے مراد علی مہمند نے کہاکہ خیبر پختونخواہ حکومت ایک منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں اضلاع اور یوسی سطح پر  2023 تک 1000 سپورٹس سہولیات اضلاع اور یوسی وائز سپورٹس سہولیات فراہم کر یگی جوکہ موجودہ حکومت کا تاریخی اور انقلابی اقدام تصور ہوگا۔تفریحی سرگرمیوں کی وساطت سے نئی نسل کو مثبت سوچ کے ساتھ ساتھ جسمانی نشوونما سے ہمکنار ہوگا اور ضلعی اور یوسی سطح پر  میدان آباد ہونے سے کھیلوں کو فروغ ملے گا  اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتں اجاگر کرانے کے بہترین مواقع فراہم ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -